فاطمہ فرٹیلائزر آٹھویں سال بھی ملتان سلطانز کی مرکزی سپانسر

 فاطمہ فرٹیلائزر آٹھویں سال بھی  ملتان سلطانز کی مرکزی سپانسر

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان کی معروف کھاد بنانے والی کمپنی فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی پاکستان سپر لیگ (HBL-PSL) میں ملتان سلطانز کی ٹائٹل سپانسر بن گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط لاہور میں کیے گئے ۔۔۔

ٹائٹل سپانسر کے طور پر فاطمہ فرٹیلائزر کا لوگو ملتان سلطانز کی جرسی کے پیچھے نمایاں طور پر نظر آئے گا، جو پاکستان کی مقبول ترین کرکٹ لیگ کے ساتھ کمپنی کے عزم کی علامت ہے ۔ معاہدے پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی، اور ملتان سلطانز کے سی ای او، گوہر شاہ نے دستخط کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں