آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی خواتین کو سزائیں ،اسلام آباد میں مظاہرہ
خواتین کی بھرپور شرکت ،مظاہرین کا عالمی اداروں سے فیصلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے کشمیری حریت پسند راہنما اور دختران کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی خواتین کو دی گئی غیر قانونی سزا کے خلا ف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا عالمی اداروں سے بھارت عدالت کے فیصلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حریت پسند خواتین کو دی جانے والی یہ سزا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ۔ مظاہرے سے نصراللہ رندھاوا، عائشہ سید، عفت سجاد، شمیم شال، قدسیہ ناموس، بلقیس سیف، زبیدہ خاتون اور زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اور عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کریں گے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت مل سکے ۔