ابراہیم ماہتاب کی انٹر نیشنل کینگرو لنگو سٹک کا نٹیسٹ میں پہلی پو زیشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کا نونٹ سکول ایچ ایٹ ، جماعت چہارم کے طالبعلم ابراہیم ماہتاب نے انٹر نیشنل کینگرو لنگو سٹک کا نٹیسٹ میں پہلی پو زیشن حاصل کر کے کینگرو مقابلوں میں مسلسل نواں میڈل جیت لیا ہے ۔۔۔
ابراہیم نے اپنے سکول میں پہلی جبکہ ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ابراہیم کو تائیوان اور نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کے زیر اہتمام گلو بل راونڈ آف انٹر نیشنل کینگرو کانٹیسٹ کے لئے بھی منتخب کیا جا چکا ہے ۔وہ ملک کے معروف مذہبی سکالر و نعت گو شاعر بشیر حسین ناظم کے پوتے اور دنیا نیوز کے سینئر رپورٹر ماہتاب بشیر کے صاحبزادے ہیں۔