مری روڈ ،غیر قانونی پارکنگ ،45گاڑیوں کے چالان

مری روڈ ،غیر قانونی پارکنگ ،45گاڑیوں کے چالان

شہریوں اور شو روم مالکان کو متعدد بار وارننگ دی جا چکی،اب کارروائی ہوگی ،سی ٹی او

راولپنڈی(این این آئی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر انچارج ٹریفک نیو ٹاؤن سرکل علی رفیق نے رحمان آباد اور گردونواح میں کارروائی کی۔اس دوران غیر قانونی پارکنگ، ڈبل پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی 45 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں اور شو روم مالکان کو متعدد بار وارننگ دی جا چکی ہے ، اب قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں