زیبیسٹ کا کانووکیشن ،800گریجویٹس کوڈگریاں عطا

زیبیسٹ کا کانووکیشن ،800گریجویٹس کوڈگریاں عطا

اسلام آباد (اے پی پی) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی(ایس زیڈ اے بی ایم یو) کا چوتھا کانووکیشن ہفتہ کے روز جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں دو ہزار سے زائد طلبہ و طالبات اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے ۔ تقریب نہایت باوقار اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔۔۔

 تقریب میں تقریبا 800گریجویٹس کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں تفویض کی گئیں، جن میں 140پوسٹ گریجویٹ طلبہ (پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ڈی ایس، ایم ایس، ایم ڈی اور بیسک میڈیکل سائنسز)، 400ایم بی بی ایس، 100بی ڈی ایس اور 150ڈی پی ٹی، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور نرسنگ پروگرامز کے گریجویٹس شامل تھے ۔ سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف نے صدرِ پاکستان اور چانسلر آصف زرداری کے نمائندے کے طور پر تقریب میں شرکت کی اور امتیازی کارکردگی کے حامل طلبہ میں ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں