موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا اہم رکن گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔
تھانہ شالیمار پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 3مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھانہ شالیمار کی حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔