سرچ آپریشن، 10افغان باشندوں سمیت 29گرفتار
1,146افراد، 460گھرانوں، 310موٹرسائیکلوں، 112گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔ 1,146افراد، 460گھرانوں، 21ہوٹلوں، 247دکانیں، 310موٹرسائیکلوں اور 112گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ 10افغانی سمیت 29مشکوک افراد، ایک گاڑی اور 21موٹرسائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔