مری میں سرچ آپریشن ،منشیات فروش سمیت 3ملزم گرفتار
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6مقدمات درج ،6افراد کو دھر لیا گیا
مری (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر سپرا کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پھگواڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 مقدمات درج کیے گئے اور 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش حمزہ بھی گرفتار ، 520 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، مزید کارروائی میں دو سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد صدام عباسی اور سیفی اللہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔