اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بیڑے میں 15الیکٹرک گاڑیاں شامل

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بیڑے میں 15الیکٹرک گاڑیاں شامل

جدید ٹیکنالوجی ،ماحول دوست پولیسنگ اور صاف توانائی کا فروغ ترجیح ہے ،ترجمان

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ماحول دوست پولیسنگ اور صاف توانائی کے فروغ کے تحت اپنے بیڑے میں 15 الیکٹرک BYD Atto 2 گاڑیاں شامل کر لی ہیں۔ آئی ٹی پی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا اضافہ جدید پولیسنگ اور ماحولیاتی پائیداری کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاربن کے اخراج میں کمی لانا اور شہر بھر میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے دبا کے پیش نظر موجودہ گاڑیوں کی تعداد ناکافی محسوس ہوتی ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست اقدامات کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں