آفس بوائے کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ایک منی ایکسچینج دفتر میں مبینہ طور پر فائرنگ کر کے آفس بوائے کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
واقعہ ایک منی ایکسچینج دفتر میں پیش آیا جہاں سکیورٹی گارڈ نے آفس بوائے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکیورٹی گارڈ محمد عمر کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا۔ اہلکار کے مطابق مقتول کی شناخت دانش صغیر کے نام سے ہوئی ہے۔