رحمان آباد اولڈ میڈین کی گرین بیلٹس کو رنگ برنگے پھولوں سے سجا دیا گیا

 رحمان آباد اولڈ میڈین کی گرین بیلٹس  کو رنگ برنگے پھولوں سے سجا دیا گیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ مری روڈ پر رحمان آباد اولڈ میڈین کی گرین بیلٹس کو دلکش اور رنگ برنگے پھولوں اور پودوں سے آراستہ کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنا اور شہر کے ماحولیاتی حسن کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ایم ڈی کے مطابق ادارہ شہر بھر میں گرین بیلٹس، پارکس اور شاہراہوں کی خوبصورتی کے لیے سرگرم عمل ہے ، اور آئندہ بھی اس طرح کی اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں