علامہ اقبال یونیورسٹی ،داخلوں ،انرولمنٹ کی تاریخ میں 15اپریل تک توسیع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک مختلف او ڈی ایل پروگرامز میں داخلوں اور انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
یہ فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں اور عیدالفطر کے باعث طلبہ کو درپیش مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔