ہوٹلز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ،چیئرمین سی ڈی اے

 ہوٹلز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ،چیئرمین سی ڈی اے

قطری سرمایہ کاروں کیساتھ بذریعہ زوم میٹنگ ،ممکنہ تعاون،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا سے قطری سرمایہ کاروں کیساتھ بذریعہ زوم میٹنگ ہوئی۔ میزبانی کے شعبے میں ممکنہ تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مٹینگ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف ہوٹل پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے و نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت بالخصوص فائیو سٹار ہوٹلوں کی تعمیر کے حوالے سے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد شہر کو ریجنل سفارتی اور سیاحتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں موجودہ فائیو سٹار ہوٹلوں کی تعداد شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاروں کو ہوٹلز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں