کمشنر کا راجہ بازار بیوٹیفکیشن منصوبے سائٹ کا دورہ، کام تیز کرنیکی ہدایت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے راجہ بازار بیوٹیفکیشن منصوبے سائٹ کا دورہ کیا اور ۔۔۔
جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی، انجمن تاجراں و دیگر انتظامی افسران بھی وہاں موجود تھے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے منصوبے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی، کمشنر نے کہا راجہ بازار شہر کی تاریخی اور تجارتی شناخت ہے، اس لئے بیوٹیفکیشن کا کام جدید شہری تقاضوں مگر مقامی ثقافت اور تاریخی حسن کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت پر تکمیل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔