آر ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار

آر ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار

ہائی کورٹ روڈ پر قائم شیڈز، سڑک کنارے قائم پلیٹ فارمز توڑ دیئے گئے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عامر خٹک کی ہدایات پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ہائی کورٹ روڈ (بوستان خان روڈ) راولپنڈی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی شیڈز اور سڑک کے کنارے قائم پلیٹ فارمز کو مسمار کر دیا گیا جبکہ تمام تجاوزات ختم کر کے سڑک کی حالت بحال کی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعدد غیر قانونی کمرشل املاک کو بھی سیل کر دیا گیا۔ دکانداروں کو عوامی مقامات کے تحفظ، منظور شدہ نقشہ جات اور بلڈنگ قوانین کی سختی سے پابندی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، مہم کا مقصد نہ صرف تجاوزات کا خاتمہ تھا بلکہ پیدل چلنے والوں کیلئے سہولت، ٹریفک کے بہتر بہاؤ اور صاف ستھرے و منظم شہری ماحول کا فروغ بھی تھا۔ آر ڈی اے نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ خلاف ورزی دہرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں