آئی ایچ آر اے:لائسنسنگ کیلئے جامع پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز
تمام نجی و سرکاری طبی اداروں کو ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لانا ہے
اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت کے ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی باقاعدہ لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقصد تمام نجی و سرکاری طبی اداروں کو ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لانا ہے۔ حکام کے مطابق اس عمل کے ذریعے صحت کے اداروں کو کم از کم سروس ڈیلیوری سٹینڈرڈز پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور علاج و معالجے کے معیار میں نمایاں بہتری لائی جاسکے۔ آئی ایچ آر اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ضیعم نے سٹرٹیجک اجلاس میں مقرر کردہ قواعد و ضوابط اور شرائط کو لائسنسنگ کے عمل کے مقاصد اور ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت دی ہے، تمام طبی مراکز کا جائزہ مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر لیا جائے اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا جانبداری کو برداشت نہ کیا جائے۔