اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز
مشق کا مقصد قدرتی آفات،ناگہانی صورتحال میں بروقت اور منظم ردعمل کو یقینی بنانا تھا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانے کیلئے فائر ڈرل اور موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد قدرتی آفات اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور منظم ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ فائر ڈرل کے دوران عدالت میں موجود تمام افراد کو ہنگامی اعلان سنتے ہی فوری طور پر عمارت خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شہریوں اور عدالتی عملے کو قریبی ایمرجنسی راستوں کے ذریعے باہر نکل کر مقررہ محفوظ مقامات پر پہنچنے کی تاکید کی گئی۔ فائر سیفٹی ٹیم اور آئی سی ٹی پولیس نے مشترکہ طور پر موک ایکسرسائز کی نگرانی کی، جبکہ وفاقی پولیس کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔