راولپنڈی ،3من سے زائد مضر صحت مرغی برآمد ،موقع پر تلف

راولپنڈی ،3من سے زائد مضر صحت مرغی برآمد ،موقع پر تلف

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ اتھارٹی کا ڈھیری حسن آباد میں سجی ہائوس پر چھاپہ ،جرمانہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے کے شعبہ فوڈ اتھارٹی نے ڈھیری حسن آباد کے علاقہ میں کارروائی، مضر صحت تین من سے زیادہ مردہ مرغی برآمد کرتے ہوئے تلف کر دی ہے، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ عارفین زبیر کے خصوصی احکامات پر شعبہ فوڈ اتھارٹی نے اطلاع پر سپیشل بلوچی سجی کے نام پر روسٹ مرغیاں فروخت کرنے والے سٹال پر چھاپہ مارا جن کے سٹور سے تین من سے زیادہ ایسی مرغی برآمد ہوئی جو کہ مردہ پائی کی ہے جس کو فوری طور پر تلف کیا گیا ہے اور اور دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے 35ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں