اسلام آباد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون، 30گرفتار

اسلام آباد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون، 30گرفتار

کوہسار، مارگلہ، شالیمار، گولڑہ، شمس کالونی میں کارروائیاں، منشیات،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں کوہسار ، مارگلہ، شالیمار، گولڑہ، ترنول، سنگجانی، شمس کالونی، کورال، کرپا، سہالہ، ہمک، لوہی بھیر، نیلور، بھارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس نے 30ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2,108گرام چرس، 1,648گرام ہیروئن، 392گرام آئس، 103بوتل شراب، مختلف بور کے 18پستول، ایک کلاشنکوف اور ایک گن معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں