مری ،نامعلوم افرا د کی فائرنگ ،باپ جاں بحق ،بیٹا شدید زخمی

مری ،نامعلوم افرا د کی فائرنگ ،باپ جاں بحق ،بیٹا شدید زخمی

مری (نمائندہ دنیا) مری کے علاقہ موہڑہ شریف روڈ کشمیری بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق۔۔

 ، بیٹا شدید زخمی ،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحیم سے ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی جنید کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں