خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبہ کا ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ

خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبہ کا ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ

طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت،نظم و ضبط کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزکے زیراہتمام جاری ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیا گیا۔ دورے کے دوران طلبا کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جاری عسکری تربیت، قیادت سازی کے عمل اور سخت نظم و ضبط پر مشتمل نظام کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ حکام نے طلبا کو پاک فوج کے کردار، شاندار تاریخ اور قومی دفاع میں ادا کی جانے والی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ طلبا نے اکیڈمی میں زیرِ تربیت کیڈٹس کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے پاکستان آرمی کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکا نے قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں