راولپنڈی، راستہ مانگنے پر خاتون قتل، ملزم گرفتار
نازیہ ہسپتال جارہی تھی ،گاڑی ہٹانے کا کہاتو ڈرائیور نے فائرنگ کردی
راولپنڈی (خبرنگار) گلاس فیکٹری کے علاقہ میں کار سوار شخص نے راستہ دینے کا تقاضہ کرنے پر کار سوار فیملی پر فائرنگ کر دی، گولی لگنے خاتون شدید زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ سی پی او ر نے واقعہ نوٹس لے لیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ جاں بحق خاتون امیر جے یو آئی میٹروپولیٹن راولپنڈی مفتی مسرت اقبال کی اہلیہ ہیں، مقتولہ نازیہ اہلخانہ کے ہمراہ ساس کی تیمارداری کیلئے ہسپتال جا رہی تھی۔ ملزم کے زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے لی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک کار ڈرائیور نے سڑک کے درمیان اپنی کار کھڑی کی ہوئی تھی جس پر کار سوار بہن بھائی نے راستہ مانگا تو مذکورہ کار ڈرائیور نے فائرنگ کر دی۔