آر ڈبلیو ایم سی ٹیمیں شہر کو زیرویسٹ بنانے کیلئے متحرک
جمعہ کو مساجدکی خصوصی صفا ئی ،سڑکوں پر چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں حکومتِ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ جمعہ کے روز شہر بھر کی مساجد کی خصوصی صفائی ستھرائی کی گئی جبکہ جراثیم کش چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا تاکہ نمازیوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔صفائی آپریشن کے دوران نالیوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور گلی محلوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہیں ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ ہرگز کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں۔