امن مذاکرات کا انعقاد خوش آ ئند،پی ٹی آئی کسان ونگ
قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے 9اپریل کا جلسہ ملتوی کیا گیا ،خالد نواز
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے مرکزی ترجمان اورپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نواز سدھرائچ نے کہا ہے کہ ایران، امریکا امن مذاکرات کا پاکستان میں انعقاد خوش آ ئند ، جنگ بندی کیلئے پاکستان آنے والے وفود کوہم سب خوش آمدید کہتے ہیں، معزز وفود کی سکیورٹی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اوروفود کی آمد ، مذاکرات کی حمایت اوراس دوران قومی یک جہتی کے اظہار کیلئے پی ٹی آ ئی نے 9 اپریل کااحتجاجی جلسہ ملتوی کیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان پارٹی کی مرکزی قیادت بعد میں کرے گی۔ جلسے کی منسوخی بانی اورپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حب الوطنی کا کھلا ثبوت ہے ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کسان تنظیموں کے نمائندوں اورپارٹی ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔