ڈسٹرکٹ بار مری کا اجلاس ، لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ
مری(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کا اجلاس ہوا جس میں لینڈ سلا ئیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور۔۔۔
متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ناصر حسین نے ڈسٹرکٹ کورٹس مری کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مزید مؤثر حفاظتی اقدامات کرے اور روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی یقینی بنائے ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ پیر تک جب صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہو جائے گی، عدالتی کارروائیاں معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔