امن مذاکرات :مظفرآباد میں ’’ مبارک پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد
مظفرآباد (اے پی پی) مظفرآباد میں امر یکا ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کروانے کے لیے ۔۔۔
پاکستان کے ثالثی کردار کے حق میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام’’ مبارک پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کا آغاز آزادی چوک سے ہوا جہاں سے شرکا جلوس کی صورت میں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے آگے بڑھے ۔ ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا، تاجر برادری، طلبا اور خواتین کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔