اسلام آباد عالمی سیاسی توجہ کا مرکز بن چکا ،علیم خان

اسلام آباد عالمی سیاسی توجہ کا مرکز بن چکا ،علیم خان

ایران،امریکا مذاکرات کا خیرمقدم،امن ہی خوشحالی کا واحد راستہ ،وفاقی وزیر

  اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے پاکستان آمد پر امریکی نائب صدر اور ایرانی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد عالمی سیاسی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جو پاکستان کی موثر اور متوازن سفارت کاری کا عکاس ہے ۔امن ہی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت اور کامیاب سفارتی حکمت عملی کے باعث پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں