چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

ممبر اسٹیٹ نے شہریوں کی شکایات سنیں ،کام میں کوتائی پر افسر فارغ ہوگا ،ممبر

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ کی کھلی کچہری، شہریوں نے شعبہ لینڈ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ۔ ممبر اسٹیٹ نے شہریوں کی شکایات کو سنا اور انہیں کہا کہ این ڈی سی کے معاملات پر ممبر کی کنونئیر شپ میں کمیٹی قائم ہو گئی ہے ، اسٹیٹ ،کمرشل اور اسٹیٹ ایفیکٹیز کے متعلقہ شعبے ہر منگل اور بدھ کو ایک این ڈی سیز کلیئرکریں گے ۔ انہوں نے کہا اسٹیٹ اور اسٹیٹ ایفیکٹیز میں زیرو کرپشن لائیں گے ،جس کی شکایت ہوگی وہ موقع پر فارغ ہوگا ۔انہوں نے کہا پراپرٹیز مینوئل میں بھی اصلاحات لائیں گے اور سارے عمل کو آسان بنائیں گے انہوں لوگوں کہا کہ ان کے دروازے کھلے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں