ایچ ای سی، 46,824ضرورت مند طلبہ کو وظائف عطا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) میرٹ کی بنیاد پر مقامی اور غیر ملکی اسکالرشپ پروگراموں کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان 2012سے اپنے نیڈبیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت مالی طور پر۔۔۔
پسماندہ پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک ملک کے مختلف حصوں سے 46,824 ضرورت مند اور مستحق طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہو چکے ہیں، صرف سال 2024-25میں ایچ ای سی نے اس سکالر شپ پروگرام کے تحت 3,946وظائف دیئے۔