جاتلی، منشیات فروش گرفتار 1600گرام چرس برآمد
دولتالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران 1600گرام چرس برآمد کر کے۔۔۔
ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بتائی گئی جگہ پر چھاپہ مارا تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے قابو کر لیا۔