اے ایس آئی وقاص احمد کی چینی یونیورسٹی میں ماسٹر پروگرام میں تیسری پوزیشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص احمد نے بیجنگ، چین کی پیپلز پبلک سکیورٹی ۔۔۔
یونیورسٹی آف چائنا میں ماسٹرز ڈگری پروگرام برائے انٹرنیشنل لا انفورسمنٹ آفیسرز 2025کے سمسٹر امتحان میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس شاندار کارکردگی پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اے ایس آئی وقاص احمد کی کامیابی ان کی استقامت کی طاقت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں۔