مصالحتی نظام سے عدالتی بوجھ کم مسائل حل ہونگے ،ایس ایس پی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی صدر زون کاظم نقوی نے چیئرمین ADRC طیب نواز ملک اور کمیٹی کے ۔۔۔
دیگر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی ۔انہوں نے صدر زون میں ADRC کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔ مصالحتی نظام کے مؤثر نفاذ سے نہ صرف عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔