فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل مسجد میں جمعہ کے خطبے کے بعد ایک خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔
جس میں پاکستان کیلئے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قومی سلامتی اور علاقائی و عالمی سطح پر امن کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا گیا اور ان کی مزید کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز جمعہ کی امامت قائم مقام ریکٹر و صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کی۔