مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں عزم و اعزاز سیمینار
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں ’’عزم و اعزاز سیمینار‘‘ برائے کارکنان کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و مدیر دعوت و اصلاح پاکستان حافظ عبدالرؤف، احسان اللہ منصور، انجینئر مبین صدیقی سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے اور ہم سب مل کر اس ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے پرعزم ہیں۔