سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پرتعزیتی ریفرنس، خراج عقیدت

سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پرتعزیتی ریفرنس، خراج عقیدت

شہداء کی قربانیاں ایک قوم یا خطے تک محدود نہیں، پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ،مقررین

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام شہیدِ اسلام رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جید علمائے کرام، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مقررین نے شہداء کی عظمت، ان کی بے مثال قربانیوں اور ان کے بلند مشن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں کسی ایک قوم یا خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ استعمار کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔ یہ حملہ کسی ایک شخصیت یا ملک پر نہیں بلکہ اسلام اور پوری انسانیت پر حملہ تھا۔ انہوں نے رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کو ایک عظیم، نڈر اور باوقار رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ دشمن کی سازشوں کا جرات اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں