آرپی او ،کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی کا جائزہ

آرپی او ،کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی کا جائزہ

تاجر برادری،علمائے کرام اور معززین کا قیام امن میں کلیدی کردار ،خالد ہمدانی

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن خالد محمود ہمدانی کا کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، امن و امان اور سکیورٹی امور کا جائزہ، اجلاس میں ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران، ٹرانسپورٹرز اور سینئر پولیس افسران کی شرکت، آر پی او اور کمشنر کا شرکاء کے مسائل کا براہ راست جائزہ، فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی، آر پی او نے کہا کہ تاجر برادری، علمائے کرام اور معززین شہر کا قیام امن میں کلیدی کردار قابل تحسین ہے، شہریوں کے تعاون سے آئندہ بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں