جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی منظوری
لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے اس اراضی پر جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
جس کے تحت شہر کے گندے پانی کو صاف کر کے ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔52 ارب روپے لاگت کے اس میگا پراجیکٹ کو نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے ۔ منصوبہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جانے کے لیے پیش کر دیا گیا ہے ۔