انسداد پولیو مہم، 100فیصد نتائج کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

انسداد پولیو مہم، 100فیصد نتائج کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں، کوئی رہ نہ جائے، جائزہ اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلع راولپنڈی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی مہم کی مؤثر نگرانی اور سو فیصد ہدف کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران چوتھے دن کی کارکردگی، ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی، گھر گھر جاکر ویکسینیشن کی پیش رفت، ہائی رسک یونین کونسلز میں کوریج اور مسڈ چلڈرن کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے آخری مراحل میں مزید تندہی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کریں اور گھر گھر جا کر ہر بچے تک رسائی حاصل کریں۔ انہوں نے ہائی رسک علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے، مسڈ چلڈرن کو فوری طور پر ٹریس کر کے کور کرنے اور مائیکرو پلان کے مطابق سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں