سی ڈی اے،فائلیں روکنے پر افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سی ڈی اے،فائلیں روکنے پر افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ممبر اسٹیٹ کی کارروائی ،این ڈی سی کیلئے 9ماہ سے دبائی گئی 50فائلیں برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ زمان وٹو کا شعبہ لینڈ آپریشن کلین شروع پہلے دن ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے این ڈی سی کیلئے 9ماہ سے دبائی گئی 50فائلیں برآمد، بغیر وجہ دبائی گئی درجنوں فائلوں کے ذمہ داران ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسرز اور ڈیلنگ اسسٹنٹس کے خلاف انضباطی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ممبر اسٹیٹ نے جون 2025میں پلاٹوں کی ٹرانسفرز کے لئے جمع کروائی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ نے ممبر کو ریکارڈ پیش کیا کہ جون میں آئی 50درخواستیں ڈسپوز نہیں ہوئیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ درخواستیں دیگر شعبوں کو ارسال کی گئی ہیں تاحال واپس نہیں آئی تاہم انکوائری کروائی گئی تو پچاس میں 47درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر دونوں ای ایم اوز طیب اور یاسر اور ڈیلنگ اسسٹنٹ کے ریکارڈ میں موجود پائی گئیں جو نو ماہ سے روکی گئی تھیں اور لوگوں سے مبینہ طور پرپیسے نہ دئیے جانے پر اعتراضات لگائے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں