سرچ آپریشن ،20افغان شہریوں سمیت 76گرفتار
712افراد، 1,108گھرانوں، 381مو ٹرسائیکلوں ،141گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 712افراد، 1,108 گھرانوں، 182دکانیں، 381موٹر سائیکلوں اور 141 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 20افغان شہریوں سمیت 76مشکوک افراد،دو گاڑیاں اور 47موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ۔