اسلام آباد، 6اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افرادگرفتار
کراچی کمپنی ،سمبل،کھنہ ،کورال ،بنی گالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6مجرم اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سمبل، تھانہ انڈسٹریل ایریا، رتھانہ کھنہ، تھانہ کورال، تھانہ نیلور، تھانہ شہزاد ٹاون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,020گرام افیون، 880گرام چرس، 385گرام آئس اورمختلف بور کے آٹھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔