ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ آراے بازار کے علاقے میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ساتھی فرار، چند روز قبل تھانہ ریس کورس کے علاقے سے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو قبل ازیں راولپنڈی اور سرگودھا میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل اسد علی کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے سرچنگ جاری ہے۔، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں