واسا مری کے بھاری بل، کاروباری رہائشی صارفین کا احتجاج

واسا مری کے بھاری بل، کاروباری  رہائشی صارفین کا احتجاج

مری (نمائندہ دنیا)واسا مری کی جانب سے لاکھوں روپے کے بھاری بھرکم بل ،کاروباری اور رہائشی صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔۔۔

 ، صارفین کا کہنا ہے کہ واسا نے ایسے گھروں اور کاروباری حلقوں کو بھی پانی کے بل بھجوا دیئے ہیں جہاں سرے سے پانی کے کنکشنز تک نہیں ،شہریوں کے مطابق مری میں طویل عرصے سے قلتِ آب ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کے باعث لوگوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ذاتی طور پر بورنگ کروا رکھی ہے ۔لیکن ان لوگوں کو بھی واسا کی جانب سے بل بھیج دیئے گئے ،صارفین نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں