اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاون 13جرائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے۔۔۔
انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ لوہی بھیر ،تھانہ آبپارہ،تھانہ شالیمار، تھانہ سمبل، تھانہ کھنہ ، تھانہ ہمک اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 02موٹرسائیکل،520گرام چرس،450 گرام ہیروئن،17 بوتل شراب اور مختلف بور کے آٹھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے ۔