اسلام آباد میں سرچ آپریشنز،افغان شہری سمیت 37گرفتار

اسلام آباد میں سرچ آپریشنز،افغان شہری سمیت 37گرفتار

684 افراد ،226گھرانوں، 40ہوٹلوں،80دکانوں،101گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 684افراد،226 گھرانوں،40ہوٹلوں،80دکانیں،266موٹر سائیکلوں اور101گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے ایک افغان شہری سمیت 37مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 25موٹرسائیکلوں کوتھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں