فکرِ اقبال نے ہمیں اُمید اور حوصلہ بخشا ،ایرانی قونصل جنرل

فکرِ اقبال نے ہمیں اُمید اور حوصلہ بخشا ،ایرانی قونصل جنرل

کلامِ اقبال غلامانہ سوچ سے نجات کا نسخہ ، اخلاقی گراوٹ پر بھی قابو پانا ہو گا، ذوالفقار چیمہ

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )علامہ اقبال کونسل کے زیرِ اہتمام الحمرا آرٹس کونسل کے ہال نمبر 1 میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نوجوان طلبا و طالبات بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ ہال کھچا کھچ بھرا رہا۔ایران کے قو نصل جنرل مہران مواحد فار مہمانِ خصوصی تھے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر اقرار احمد نے صدارت کی اور سید تنویر عباس تابش سٹیج سیکرٹری تھے ۔ایران کے قو نصل جنرل نے کہا کہ فکرِ اقبال نے ہمیشہ اہلِ ایران کو اُمید اور حوصلہ بخشا ہے ۔ جنگ ختم کرانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنے پر حکومتِ پاکستان کے اور ہماری حمایت کرنے پر اہلِ پاکستان کے بے حد شکر گُزار ہیں۔علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ مسلم دُنیا میں سے اقبال ؒ نے مسلمانوں کو لاحق سب سے خطرناک بیماری کی تشخیص کی اور بتایا کہ غلامی اور مرعوبیت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ پورا کلامِ اقبال غلامانہ سوچ اور احساس کمتری سے نجات کا نسخہ ہے ۔ عسکری معجزے برپا کرنے کے بعد ہمیں اخلاقی گراوٹ پر بھی قابو پانا ہو گا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اقرار احمد نے کہا کہ ہم فکرِ اقبال کے فروغ کیلئے اساتذہ کو بھرپور کوشش کرنی چاہئے ،تقریب سے بریگیڈیئر وحید الزمان طارق اور ڈاکٹر عظمیٰ زریں نے بھی خطاب کیا۔آخر میں تمام مہمانوں کی چائے اور جوسز سے تواضع کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں