صفائی کو بہتر بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے ،ذیشان رفیق
اٹک (اے پی پی) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ پنجاب ذیشان رفیق نے پنجاب ستھرا پروگرام کے ایم ڈی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ا نیل سعید سے بریفنگ لی۔۔۔
بریفنگ کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف کلیدی کارکردگی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید (ایم ڈی ستھرا پنجاب)، ڈسٹرکٹ منیجرز اور تحصیل منیجرز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مثر بنانے ، کارکردگی کو بہتر کرنے اور عوامی سہولیات میں اضافے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے ۔