ای بز پورٹل پر موجود زیر التو ا کیسز 3دن میں نمٹانے کی ہدایت

ای بز پورٹل پر موجود زیر التو ا کیسز 3دن میں نمٹانے کی ہدایت

مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے والے کیسز کی تحریری وضاحت دیں ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن عامر خٹک کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن میں ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مختلف عوامی فلاحی منصوبوں، سروس ڈیلیوری اور جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ E-Biz پورٹل پر موجود تمام زیر التواء کیسز کو متعلقہ محکمے تین دن کے اندر ہر صورت کلیئر کریں، جبکہ وہ کیسز جو مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکیں ان کی وجوہات تحریری طور پر واضح کی جائیں۔ RWMC کے واجبات اور فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں ایسی ترقیاتی سکیمز متعارف کروائیں جن کا براہ راست اور زیادہ سے زیادہ فائدہ عام شہریوں کو پہنچے ۔ کسانوں کے لئے لائی جانے والی سکیم کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں موزوں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی جلد از جلد مکمل کریں تاکہ اس منصوبے پر عملی پیش رفت ممکن ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں