آزاد کابینہ اجلاس ،مشرق وسطی کشیدگی پر پاکستان کے کردار کی تعریف
بھارتی مظالم کی مذمت سمیت کئی قراردادیں منظور،عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مظفر آباد (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتازراٹھور کی زیر صدارت کابینہ مشرق وسطی کی حالیہ کشیدگی میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ رکوانے کے لیے مصالحانہ اور قائدانہ کردار ادا کرنے پر، آصف علی زرداری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے اجلاس میں متعدد قراردادوں کو منظور کیا گیا۔ قراردادمیں کہا گیا ہے کہ کابینہ کا یہ اجلاس مشرق وسطی کی حالیہ کشیدگی میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ رکوانے کے لیے مصالحانہ اور قائدانہ کردار ادا کرنے پر،صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ یہ کا بینہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ بھارت کا یہ طرز عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ لہذا، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پہلگام جیسے فالس فلیگ واقعات اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی فوری طور پر آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور بین الاقوامی سطح پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔