اٹک :پولیس مقابلہ میں اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار
اٹک (اے پی پی) سی سی ڈی پولیس اٹک نے خطرناک اشتہاری مجرم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگ کے سرغنہ اشتہاری ملزم علیم الدین کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم تھانہ حضرو اور صوبہ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر پانچ سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم علیم الدین زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔